بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ميمپس شہر میں واقع pleasantview school میں اسلامی بك افيئر كا آغاز ۲۷ فروری كو ہوگا اور اس میں اسلامی كتابیں پيش كی جائیں گی۔
اسكول كی ترجمان ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق صبح ساڑھے سات بجے سے سہ پہر ساڑھے تين بجے تك اسلامی كتابوں میں دلچسپی ركھنے والے افراد اسكول میں لگائے جانے والے كتاب ميلہ میں شركت كے لیے رابطہ كرسكتے ہیں۔
اسكول كی جانب سے اپريل میں اسكول كے طلباء كے درميان قرآنی مقابلے كے انعقاد كا بھی اعلان كيا گيا ہے۔ یہ مقابلے قرآن مجيد كی بعض سورتوں كو حفظ كرنے اور قرآن مجيد كی سورتوں كو سمجھنے كے بارے میں منعقد ہونگے۔
750109