شيعہ عالم دين كی گرفتاری كے خلاف احساء كے شيعہ آج يوم غصہ منا رہے ہیں

IQNA

شيعہ عالم دين كی گرفتاری كے خلاف احساء كے شيعہ آج يوم غصہ منا رہے ہیں

16:09 - March 04, 2011
خبر کا کوڈ: 2089932
بين الاقوامی گروپ: احساء كے معروف خطيب اور عالم دين حجۃ الاسلام و المسلمين شيخ توفيق عامر كی گرفتاری كے خلاف احساء شہر كے عوام نے آج يوم غصہ منانے كا اعلان كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق سعودی سيكيورٹی فورسز كی جانب سے احساء كے معروف عالم دين اور خطيب حجۃ الاسلام و السمين شيخ توفيق عامر كی گرفتاری كے خلاف احساء كے نوجوانوں نے يوم غصہ منانے كا اعلان كيا ہے۔ عوام سے اپيل كی گئی ہے كہ نماز جمعہ كے بعد پر امن احتجاج كے لیے مسجد ائمہ بقيع كے سامنے اكٹھا ہوجائیں۔
احساء كے نوجوانوں نے شيخ توفيق عامر كی مسجد كے سامنے احتجاج كرنے كے علاوہ فيس بك پر بھی احتجاج كے لیے ايك خصوصی پيج بنايا ہے۔ جس میں شركت كے لیے لوگوں سے اپيل كی ہے۔ ياد رہے كہ سعودی سيكيورٹی فورسز نے شيخ توفيق عامر كو اس لیے گرفتار كرليا تھا كيونكہ انہوں نے سعودی عرب میں بادشاہی نظام حكومت اور مذہبی تعصب كے خلاف آواز اٹھائی تھی۔
757505

نظرات بینندگان
captcha