تنزانیہ میں اہانت قرآن پر دو سال كی قيد كی سزا

IQNA

تنزانیہ میں اہانت قرآن پر دو سال كی قيد كی سزا

18:54 - March 07, 2011
خبر کا کوڈ: 2092015
قرآنی سرگرمياں گروپ: تنزانیہ میں قرآن مجيد كو آگ لگا كر اس كی توہين كے مرتكب ہونے والے شخص "ھانڈا توما" كو اس ملك كی عدالت نے دو سال قيد كی سزا دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق تنزانیہ میں قرآن مجيد كی اہانت كے مرتكب شخص كے كيس كی پيروی كرنے والے قاضی "خميس سيمائی" نے اس كيس كا فيصلہ سناتےہوئے كہا كہ مجرم پر دو قسم كی فرد جرم عائد كی گئی ہے ايك اس نے تنزانیہ كے سماج كے جذبات كو مجروح كيا ہے اور آرام و سكون میں خلل ڈالا ہے جس پر اسے ۲۰۰ ہزار شيلنگ "تنزانیہ كی كرنسی" جرمانہ اور چھ ماہ كی قيد كا حكم سنايا گيا ہے اور دوسرا جرم مقدسات اسلام كی توہين ہے جس پر اسے ڈیڑھ سال كی قيد بھگتنا ہو گی۔
انہوں نے مزيد كہا كہ عدالت كی طرف سے ايسا فيصلہ دوسروں كے لئے درس عبرت ہو گا تاكہ وہ اس قسم كے گھناؤنے فعل كا ارتكاب نہ كریں۔
واضح رہے كہ ملزم نے گزشتہ سال برسر عام قرآن مجيد كو آگ لگا دی تھی جس سے مسلمانوں كے جذبات مجروح ہوئے تھے۔
758479

نظرات بینندگان
captcha