بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے شعبہ جنوب مشرق ايشيا كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ اجلاس تھائی لينڈ كے شہر "ناراتيوات" میں منعقد ہونے والی سيرۃ النبی(ص) كانفرنس كے ہمراہ منعقد ہوا ہے اور اس شہر كے DPO نے اس موقع پر خطاب كيا ہے۔
انہوں نے كہا كہ جنوبی تھائی لينڈ میں اس وقت بہت ساری مشكلات ہیں اور اس قسم كی دينی محافل اور سيميناروں سے ملكی اتحاد و يگانگت كو استحكام ملے گا۔ لہذا ايسی محافل كا انعقاد خوش آيند ہے۔
واضح رہے كہ اس شہر كے مسلمان، سيرۃ النبی(ص) كے سلسلہ میں منعقد ہونے والی محفل میں بھرپور شريك ہوئے ہیں جہاں ان كی پزيرائی بھی كی گئی ہے۔
759161