بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق شام كے وزير اوقاف جناب "محمد عبدالستار السيد" نے كہا ہے كہ ماحوليات كی وجہ سے بہت زيادہ مشكلات دامن گير ہو رہی ہیں اور آئے دين كئی بيمارياں جنم دے رہی ہیں چنانچہ اسے بہتر بنانے كے لئے ايك كانفرنس كا انعقاد كيا جا رہا ہے جس كا موضوع "ماحوليات اور دين' ہو گا۔
اس موقع پر شام كے ماحوليات كے وزير "كوكب الدایہ" نے بھی خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ماحوليات كے حوالے سے ايك دوسرے كے ساتھ تبادلہ نظر كرنا بہت ضروری ہے۔
"راتب نابلسی" نے اپنے خطاب میں كہا كہ اسلام اور قرآن مجيد میں ماحوليات پر بہت زيادہ توجہ دی گئی ہے قرآن مجيد كی بہت ساری آيات اور كئی روايات اس پر مشتمل ہیں۔ اور ماحول كی پاكيزگی اتنی عظيم ہے كہ خداوند عالم نے اسے اپنے لیے محبوب قرار ديا ہے۔
760006