مكہ مكرمہ میں حفظ قرآن كے مقابلوں كا انعقاد

IQNA

مكہ مكرمہ میں حفظ قرآن كے مقابلوں كا انعقاد

17:13 - March 09, 2011
خبر کا کوڈ: 2093338
بين الاقوامی گروپ: مكہ مكرمہ میں مسلح افواج كے مابين حفظ قرآن مجيد كے مقابلوں كا انعقاد كيا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے خبررساں ايجنسی "Haj Information" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ان مقابلوں كی نظارت سعودی عرب كے ولی عہد اور وزارت دفاع كا قلم دان ركھنے والے "سلطان بن عبدالعزيز" كریں گے۔
عبداللہ بن صالح بن عبدالحميد آل الشيخ نے كہا ہے كہ ان مقابلوں میں ۲۰ ممالك سے ۹۰ حفاظ كرام شركت كریں جن كا تعلق ان ممالك كی مسلح افواج سے ہو گا۔
یہ مقابلے چار شعبہ جات حفظ كل مجيد، ترتيل، تجويد اور حفظ ۲۰ پارہ جات۔ سعودی عرب میں اس نوعيت كے منعقد ہونے والے چھٹے مقابلے ہیں۔
واضح رہے كہ اس قسم كے اولين مقابلہ جات سن ۲۰۰۱ء میں منعقد ہوئے تھے۔
760007
نظرات بینندگان
captcha