مشرقی سعودی عرب میں شيعوں كے وسيع پيمانے پر مظاہرے

IQNA

مشرقی سعودی عرب میں شيعوں كے وسيع پيمانے پر مظاہرے

14:50 - March 13, 2011
خبر کا کوڈ: 2094979
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے شيعہ نشين علاقوں میں ہزاروں افراد نے سعودی حكومت كے خلاف مظاہرے كیے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے خبررساں ادارے راصد كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كی طرف سے سيكورٹی كے سخت اقدامات كے باوجود ہزاروں شيعہ مظاہرين سڑكوں پر نكل آئے اور سعودی حكومت كے خلاف شديد نعرے بازی كی ہے۔
سعودی سيكورٹی فورسز نے ۱۹ افراد كو گرفتار كر ليا ہے۔ سعودی عرب كے صوبہ الاحساء كے شہر "الھفوف" كے مسجد كے سامنے سے شروع ہوا مظاہرين نے سعودی حكومت كے خلاف شديد نعرہ بازی كی اور اپنے قيديوں كی رہائی كا مطالبہ كيا۔
پرامن مظاہرين پر پوليس نے تشدد كيا اور ۱۹ افراد كو گرفتار كر ليا جس میں نامور شيعہ عالم دين "شيخ علی الوائل" بھی شامل ہیں۔
واضح رہے كہ سعودی عرب كےدوسرے شيعہ نشين علاقوں میں بھی مظاہروں كی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
761871

نظرات بینندگان
captcha