امام موسی صدر كا اغواء لبنانی شيعوں كی طاقت كو كچلنے كے لئے كيا گيا: محمد علی مہتدی

IQNA

امام موسی صدر كا اغواء لبنانی شيعوں كی طاقت كو كچلنے كے لئے كيا گيا: محمد علی مہتدی

15:10 - March 13, 2011
خبر کا کوڈ: 2095004
بين الاقوامی گروپ: مشرق وسطی كے تجزیہ نگار و ماہر جناب "محمد علی مہتدی" نے كہا ہے كہ امام موسی صدر كا اغواء لبنانی شيعوں كی طاقت كو كچلنے اور اسلامی انقلاب كو روكنے كی خاطر كيا گيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی شبستان كی رپورٹ كے مطابق مشرق وسطی كے مسائل كے ماہر اور تجزیہ نگار جناب "محمد علی مہتدی" نے كہا ہے كہ امام موسی صدر كے اغواء كے اسباب بيان كرتے ہوئے كہا ہے كہ انہیں اس بناء پر اغواء كيا گيا ہے تاكہ لبنانی شيعوں كی طاقت كے آگے بند باندھا جائے اور ايران كے اسلامی انقلاب كو كاميابی سے ہمكنار ہونے سے روكا جائے۔
انہوں نے كہا كہ امام موسی صدر امام خمينی(رح) كے اتنے قريب اور معتمد تھے كہ جب امام خمينی(رح) سے ايك سوال كيا گيا تو انہوں نے جواب میں كہا كہ ميرے پاس موسی صدر موجود ہیں۔
مہتدی نے كہا كہ امام موسی صدر كے امام خمينی(رح) كے ساتھ ايسے تعلقات تھے كہ انہوں نے ايك مقالہ لكھا جس كا موضوع "راہ پيغمبران" تھا جس میں لوگوں كو ترغيب دلائی گئی تھی كہ وہ انقلاب اسلامی كے لئے امام خمينی(رح) كا بھرپور ساتھ دیں كيونكہ یہی راہ انبياء ہے۔
مہتدی نے كہا كہ جب تك امام موسی صدر كی شہادت كے بارے میں قطعی طور پر علم نہیں ہو جاتا وہ ہماری نظر میں اپنے ساتھيوں كے ہمراہ زندہ ہیں۔
761289

نظرات بینندگان
captcha