برطانیہ میں "ايرانی كلچرويك" كا انعقاد

IQNA

برطانیہ میں "ايرانی كلچرويك" كا انعقاد

15:20 - March 13, 2011
خبر کا کوڈ: 2095034
ثقافت و آرٹ گروپ: برطانیہ میں قائم ايرانی كلچر سنٹر كی كوششوں سے "ايرانی كلچر ويك" كا انعقاد كيا جا رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق برطانیہ كے تاريخی شہر "لسٹر" میں ايرانی ثقافت كو نماياں كرنے كے لئے "ايرانی كلچرويك" كا انعقاد كيا جا رہا ہے۔
لسٹر شہر كے ميوزيم كے سربراہ جناب "سارا لويت" نے ہفتہ ثقافت منعقد كرنے كو سراہتے ہوئے كہا كہ اس سے ايران كے كلچرل جس كی قدمت سات ہزار سال ہے كو سمجھنے میں آسانی رہے گی۔
اس موقع پر لبنان میں قائم ايرانی سفارت خانہ كے ايك عہديدار جناب "اسلاميان" نے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اس قسم كے پروگرامز سے اغيار كو ايرانی كلچر و ثقافت سمجھنے میں آسانی رہے گی اور وہ زيادہ سے زيادہ ايرانی تمدن سے آشنا ہوں گے۔
واضح رہے كہ اس ايرانی كلچرويك میں ايران كی ثقافت و تمدن كی بہت ساری اشياء جن میں ايرانی معماری كے پوسٹر، ايرانی ثقافتی ورثہ، كتاب، ہينڈی كرافٹ، ايرانی قالين، ايرانی نقاشی وغيرہ جيسی بہت ساری اشياء ركھی گئی ہیں۔
762024

نظرات بینندگان
captcha