بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے خبررساں ادارے "Islam Online" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ قرآنی مقابلے قطر كی وزارت اوقاف كے تعاون سے منعقد ہوں گے اور اس میں ۹ سے ۱۲ سال كی عمر كے بچے شركت كریں گے۔
قطر كی وزارت اوقاف كے وزير جناب غيث بن المبارك الكواری نے پريس كانفرنس میں ان مقابلوں كی جزئيات سے آگاہ كيا۔ مقابلوں كو منعقد كرنے والی كمیٹی كے انچارج جناب محمود بوناب نے كہا ہے كہ ۴۶ ممالك سے ۲۴۲۵ بچے شركت كریں گے۔
انہوں نے كہا كہ ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد بچوں میں قرآنی تعليمات كو فروغ دينا ہے۔
ان قرآنی مقابلوں كی منصفی كرنے والی كمیٹی كا اعلان كر ديا گيا ہے۔
762104