كل بروز جمعہ تہران میں غير ايرانی طلباء كا احتجاجی اجتماع

IQNA

كل بروز جمعہ تہران میں غير ايرانی طلباء كا احتجاجی اجتماع

17:41 - April 06, 2011
خبر کا کوڈ: 2101803
سياسی و اجتماعی گروپ : بحرينی مسلمانوں كے قتل عام كے خلاف غير ايرانی طلباء كی جانب سے احتجاجی مظاہرہ 8 اپريل بروز جمعہ تہران میں واقع اقوام متحدہ اور او آئی سی كے دفاتر كے سامنے كيا جائے گا
قم میں فقہ كے ہائر ايجوكيشن كمپليكس كے سيكرٹری تعلقات عامہ "داراب سلاجقه " نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ قم كے ساتھ بات چيت میں یہ خبر ديتے ہوئے كہا : یہ اجتماع جامعۃ المصطفےٰ كے قم میں مقيم غير ايرانی اور ايران كے مختلف شہروں سے تعلق ركھنے والے طلباء كی طرف سے منعقد كيا جائے گا ۔
سلاجقه نے مزيد كہا: غير ايرانی طلباء نعرے بازی كے ساتھ ساتھ اجتماعی دستخطوں اور اجتماعی قرار داد كے ذريعے آل سعود اور آل خليفہ كے گھناؤنے جرائم كی بھر پور مذمت كریں گے ۔
اسی طرح غير ايرانی طلاب خبر رساں ايجنسی الجزيرہ كے تہران میں واقع دفتر اور سعودی و بحرينی سفارت خانوں كے سامنے بحرين كے مظلوم عوام كے قتل عام اور الجزيرہ ٹی وی كی جانب سے نا مناسب كوريج پر احتجاج كریں گے ۔
769313
نظرات بینندگان
captcha