ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ "معا" سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ محفل جمعرات كی شام نماز مغرب و عشاء كے بعد انجمن مساجد خان يونس كے تعاون سے منعقد ہوئی اور اس میں فلسطين كے وزير " اوقاف و امور دينی "صالح الرقب ، خان يونس كے مدير اوقاف عبد الھادی آغا اور علاقے كی معزز شخصيات نے شركت كی ۔
ممتاز قاری شيخ «ضياء الغرباوی» نے حاضرين كے لیے صوت و لحن كے اہم امور كے ساتھ ساتھ قرآنی نغموں كی تشريح كی كہ جن سے قراء حضرات آيات كے معانی كا لحاظ كرتے ہوئے قرائت كے دوران استفادہ كرتے ہیں۔
774883