فن وثقافت گروپ: تاجيكستان میں ايرانی كلچرل سنٹر كے تعاون سے روس اور تاجيكستان كی "اسلاويانی" يونيورسٹی ۲۱ اپريل كو زبان اور فارسی ادبيات كالج میں سعدی شيرازی كی ياد میں ايك پروگرام منعقد كر رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق ايران كے نامور اور معروف شاعر سعدی كی ياد میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں شعر اور مضامين پڑہے جائیں گے۔
تاجيكستان میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر اردوش، روس اور تاجيكستان كی اسلاويانی يونيورسٹی كے اساتذہ اور ديگر دانشور اس ادبی محفل میں تقارير كریں گے۔
775595