سوریہ میں دينی قائدين كا اجتماع

IQNA

سوریہ میں دينی قائدين كا اجتماع

21:43 - April 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2109330
ثقافتی گروپ: سوریہ كے صوبے "طرطوس" میں ۱۹ اپريل كو سوریہ كے اقتصادی، ثقافتی اور سماجی شخصيات اور دينی قائدين كا اجتماع منعقد ہو رہا ہے جس كا مقصد نرمی اور امن پسند زندگی گزارنے جيسے مسائل كو فروغ دينا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "rtv.gov.sy" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دينی قائدين كے علاوہ سوریہ كے بعض سماجی، اقتصادی اور ثقافتی شخصيات نے اس اجتماع میں شركت كرتے ہوئے سوریہ كے معاشرے میں نرمی، سلامتی اور استحكام اور لوگوں كے درميان الفت و محبت كے فروغ دينے كے بارے بحث و گفتگو كی گئی ہے۔
طرطوس كے مفتی "محمد اسماعيل" نے اس اجتماع میں كہا ہے كہ وطن كی محبت كے جذبے اور قومی اقدار كی پابندی نے سوریہ كی عوام كو يكجا كر ركھا ہے اور دينی اقدار كو اہميت دينے سے اس اتحاد و وحدت كو فروغ ملے گا۔
777846

نظرات بینندگان
captcha