بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "rtv.gov.sy" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دينی قائدين كے علاوہ سوریہ كے بعض سماجی، اقتصادی اور ثقافتی شخصيات نے اس اجتماع میں شركت كرتے ہوئے سوریہ كے معاشرے میں نرمی، سلامتی اور استحكام اور لوگوں كے درميان الفت و محبت كے فروغ دينے كے بارے بحث و گفتگو كی گئی ہے۔
طرطوس كے مفتی "محمد اسماعيل" نے اس اجتماع میں كہا ہے كہ وطن كی محبت كے جذبے اور قومی اقدار كی پابندی نے سوریہ كی عوام كو يكجا كر ركھا ہے اور دينی اقدار كو اہميت دينے سے اس اتحاد و وحدت كو فروغ ملے گا۔
777846