بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے فرانسيسی خبررساں ايجنسی "AFP" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ان نامعلوم افراد نے مسلمانوں كی انجمن "الطوبی" سے وابستہ زير تعمير مسجد میں داخل ہو كر اس كی ديواروں پر اسلام مخالف نعرے لكھے ہیں اور پيغمبر اكرم(ص) كی اہانت كی ہے۔
اس كے علاوہ اس مقدس مقام كی اہانت كرنے والوں نے اپنے اسلام مخالف اقدام كے تحت مسجد كے اطراف میں شكستہ صليب كی علامات كو بنايا اور مسجد كی ديواروں پر پيغمبر اكرم(ص) كی اہانت كے نعرے لكھے ہیں۔
سكيورٹی فورسز نے فوری طور پر جگہ پر پہنچ كر ان عناصر كی گرفتاری كے لئے اقدامات كا آغاز كر ديا ہے۔
777538