ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «bigbrother» سے نقل كرتے ہوئَے كہا ہے كہ ايك مسلمان صارف نے فرانس كی نيشنل فرنٹ پارٹی كے سربراہ كی جانب سے اسلام مخالف بيانات جاری كرنے پر اور اسی طرح فرانس میں پردے كی ممنوعيت كا مالبہ كرنے پر مارين لوپن كی ويب سایٹ ہيك كر كے اس كے مطالب حذف كر دئیے ہیں اسی طرح مذكورہ صارف نے حجاب كی پابندی كے خلاف بطور احتجاج سایٹ پر ايك تصوير بھی دی ہے ۔
یہ تصوير ايك مسلمان با حجاب لڑكی كی ہے جس نے سر پر سبز پٹی باندھ ركھی ہے اور اس كے نيچے "محمد رسول اللہ {ص } درج ہے ۔ مسلمان صارف نے عربی میں ايك پيغام بھی ديا ہے جس میں فرانس كے اندر اسلامی حجاب پر پابندی ختم نہ كرنے پر گہری تشويش كا اظہار كيا گيا ہے ۔
784805