سنيگال میں دار الفردوس كے نام سے قرآنی مدرسے كا افتتاح

IQNA

سنيگال میں دار الفردوس كے نام سے قرآنی مدرسے كا افتتاح

12:05 - May 09, 2011
خبر کا کوڈ: 2119139
بين الاقوامی گروہ : دار الفردوس نامی یہ قرآنی مدرسہ ۷ مئی بروز ہفتہ كو سنيگال كے شہر «تی‌يز (Thiès)میں شروع كيا گيا ہے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «aps» سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شہر «تی‌يز (Thiès)كے طالب علموں كے لیے اس مدرسے میں قرآنی كلاسیں شروع كی جائیں گی ۔
اس جديد مدرسے كے مدير بوبكر انداو نے افتتاحیہ تقريب سے خطاب كرتے ہوئے قرآن كريم سيكھنے اور سكھانے كی اہميت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : ہر مسلمان كے لیے ضروری ہے كہ وہ اسلامی عقائد اور عبادات سيكھنے كی غرض سے قرائت قرآن كو بھی اپنی روز مرہ زندگی كے اوقات میں جگہ دے تاكہ اس كے قلب و روح میں معارف الٰہی سما سكیں ۔
قابل ذكر ہے كہ حفظ و قرائت قرآن كريم ، عربی اور فرانسيسی زبانوں كی تعليم اور اسلام كے اصولوں كے ساتھ آشنائی كی كلاسز كا اہتمام اس قرآنی مدرسے كے اہداف میں شامل ہے ۔
787793
نظرات بینندگان
captcha