فرانس میں كتاب "اشاروں كی زبان كے ساتھ اسلام كی تعليم " شايع كر دی گئی

IQNA

فرانس میں كتاب "اشاروں كی زبان كے ساتھ اسلام كی تعليم " شايع كر دی گئی

11:10 - May 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2119768
بين الاقوامی گروپ : فرانس كے بہرے مسلمانوں كی انجمن كے زير اہتمام كتاب "اشاروں كی زبان كے ساتھ اسلام كی تعليم "كو زيور طبع سے آراستہ كيا گيا ہے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے فرانسيسی مسلمانوں كی اطلاع رساں ويب سایٹ «donne-moi-un-signe»سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كتاب ۱۰۵ صفحات پر مشتمل ہے اور اشاروں كی زبان میں فرانسيسی بہرے مسلمانوں كے لیے تحرير كی گٰئی ہے ۔
اس كتاب میں رنگين تصاوير سے استفادہ كرتے ہوئے اصول دين پر روشنی ڈالی گئی ہے اور كتاب كا قاری اشاراتی زبان كے مقدماتی اصول سمجھنے كے بعد آسانی كے ساتھ قرآن كريم كی تلاوت سيكھ سكتا ہے ۔
اسی طرح فرانسيسی مسلمانوں كی اطلاع رساں ويب سایٹ «donne-moi-un-signe» میں اشاروں كی زبان میں قرآن كريم اور تاريخ اسلام كی تعليم كے علاوہ نماز سكھانے كے لیے ویڈيوز بھی ركھی گئی ہیں ۔
788432
نظرات بینندگان
captcha