داغستان كے طالبعلموں میں "اسلامی اصول" كے مضمون میں مقابلہ

IQNA

داغستان كے طالبعلموں میں "اسلامی اصول" كے مضمون میں مقابلہ

11:13 - May 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2119777
فكر و علم گروپ: جمہوری داغستان كے شہر گمبيت‌ اف (Gumbetov) كے طالب علموں میں اسلامی اصول كے مضمون میں ايك علمی مقابلہ منعقد ہوا
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے سنٹرل ايشيا ونگ نے اطلاع رساں ويب سایٹ «islamdag.ru» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلہ تين حصوں ؛ قرائت قرآن كريم مخارج كے ساتھ ، صحيح وضو كا طريقہ ، اقامہ نماز اور اصول دين سے متعلق سوالات پر مشتمل تھا ۔
اس مقابلے میں گميت اف كے امام جمعہ احمد حاجی كی نگرانی میں ۱۰ سال سے زيادہ اور دس سال سے كم اميدواروں كے لیے علیٰحدہ علیٰحدہ سوالات ترتيب دئیے گئے تھے اور آخر میں پوزيشن لينے والے طلبہ كو انعامات سے نوازا گيا ۔
اس مقابلے میں طالب علموں كی معلومات كا جائزہ لينے كے لیے ايك جج كمیٹی تشكيل دی گئی تھی جو«تسيليتل»(Tsilitel)، كلياتل»(Kilyatl)، «نژنی انحا»(Nijniy Inha)، «ارغوانی»(Arghavani) اور «ساداب» كے آئمہ مساجد«عبد‌الله حاجی»، «نور محمد حاجی»، «كامل» اور «عبدالرحمان» پر مشتمل تھی ۔
788420
نظرات بینندگان
captcha