ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے انٹرنيشنل بك فيسٹيول تہران سے خبر دی ہے كہ اس بك فيسٹيول میں بحرين كی عوامی تحريك كے شہداء كی تصاوير اور آل خليفہ اور آل سعود كے مظالم كے مختلف مناظر عامۃ الناس كی آگاہی كے لیے دكھائے گئے ہیں ۔
اس نمائش كا اہتمام كرنے والوں نے شہداء ، زخميوں اور گرفتار شدگان كی تصاوير دكھانے سے اپنا ہدف آل خليفہ اور آل سعود كے مظالم كی صاف و شفاف تصاوير دكھا كر بحرينی شيعوں كی مظلوميت كو عياں كرنا بتايا ہے ۔
واضح رہے كہ بحرين میں اب تك ۲۱ افراد شہيد ہو چكے ہیں اور ۶۵۰ سے زيادہ گرفتار ہیں جن میں ۱۴ خواتين اور بچياں بھی شامل ہیں ۔
789473