لبنان ؛ اديان اور تہذيبوں كے بارے گفتگو سے متعلق عالمی سنٹر كا افتتاح

IQNA

لبنان ؛ اديان اور تہذيبوں كے بارے گفتگو سے متعلق عالمی سنٹر كا افتتاح

20:58 - May 11, 2011
خبر کا کوڈ: 2120796
بين الاقوامی گروہ :لبنان كے صدر ميشل سلمان نے بيروت كے شمال مشرقی علاقے الرابیہ میں كل ۹ مئی بروز منگل كو اديان اور تہذيبوں كے بارے گفتگو سے متعلق اس عالمی سنٹر كا افتتاح كيا
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ lorientlejour سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لقاء نامی اس عالمی سنٹر كو عمان كے بادشاہ سلطان قابوس بن سعيد اور لبنانی صدر كے تعاون سے مكمل كيا گيا ہے ۔
افتتاحی تقريب میں لبنان میں پاپ كے نمائندے نے اس عالمی سنٹر كے افتتاح پر خوشی كا اظہار كرتے ہوئے كہا : عمان كے بادشاہ كی جانب سے اس مركز كی تعمير كے لیے مالی تعاون سے عمان اور مسيحيوں كے درميان نزديكی روابط قائم ہوں گے اسی طرح لبنانی صدر كی شركت سے ثقافتوں اور اديان كے درميان گفتگو پر ان كی خصوصی توجہ كا پتہ چلتا ہے ۔
789832
نظرات بینندگان
captcha