ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ اجتماع سعودی عرب كے نوجوانوں كی انجمنوں كی جانب سے منعقد ہو گا اور ان اداروں نے سعودیہ میں مقيم تمام فلسطينيوں سے درخواست كی ہے كہ جدہ میں فلسطينی قونصلیٹ كے سامنے منعقد ہونے والے اس اجتماع میں شركت كریں ۔
اسی طرح ان انجمنوں نے مطالبہ كيا ہے كہ اسرائيل كو مصری گيس كی سپلائی فوری طور پر بند كرنے كے ساتھ ساتھ مصر اسرائيل تمام تجارتی اور سياسی تعلقات منقطع كر دئیے جائیں ۔
ان انجمنوں نے اس بات پر زور ديا ہے كہ ہمارا اصلی ہدف فلسطين كی مقبوضہ سرزمين كو غاصب اسرائيلی قبضے سے مكمل طور پر آزاد كروانا ہے ۔
791152