ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے كويت سے نكلنے والے اخبار القبس كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كويت كی وزارت اوقاف اور امور اسلامی كےذيلی ادارہ تعليم قرآن كے مدير «يوسف بوغيث» نے اس بارے بتايا : یہ مقابلے كويت كی وزارت اوقاف و امور اسلامی كے زير اہتمام منعقد ہوں گے اور اس میں تقريبا دس ہزار طالبات اور پانچ ہزار طلبہ شركت كریں گے ۔
انہوں نے مزيد كہا : ادارہ امور قرآن كويت نے ان مقابلوں كے ہمراہ مختلف النوع ثقافتی پروگراموں كا بھی بندوبست كيا ہے اور شركا كو قيمتی انعام و اكرام سے نوازا جائے گا ۔
790889