ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے امارات كی خبر رساں ايجنسی "وام " سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جائزہ دبئی مقابلوں كی انتظامی كمیٹی كے سربراہ ابراهيم محمد بوملحه نے اس بارے بتايا : یہ مقابلے آج رات نماز مغرب كے بعد دبئی كی مسجد حسن الشيخ میں شروع ہوں گے اور ۲۰ مئی تك جاری رہیں گے ۔
السويدی نے اسی طرح وضاحت كی كہ نونہالوں كے گروپ سے ۱۲ كم سن قاری ، جوانوں كے گروپ سے ۱۰ ، امام مسجدوں كے گروپ سے ۱۱ اور آذان كے گروہ سے ۱۵ مؤذن فائنل راؤنڈ میں شامل كیے گئے ہیں ۔
791791