ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «iloubnan» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آيت اللہ قبلان نے كل لبنان كی مختلف جماعتوں كے نمائندوں كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے مختلف جماعتوں كے درميان مستحكم روابط اور يكجہتی كی راہ ہموار كرنے كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے نمائندوں سے درخواست كی كہ وہ لبنان میں قومی وحدت كے لیے اپنا كردار ادا كریں ۔
اسی طرح انہوں نے دينی اور قومی تعصب سے بالائے طاق ہو كر مختلف جماعتوں كے درميان باہمی تعاون كو لبنان كی ترقی كا تنہا راستہ قرار ديا اور دشمنوں كی سازشوں كا مقابلہ كرنے كے لیے اختلافات اور نفاق سے دوری اختيار كرنے پر زور ديا ۔
794998