علامہ مغنیہ قرآنی تعليمات كی روشنی میں نئی نسل كے مسائل كا حل تلاش كرنے كی كوشش كرتے تھے
بين الاقوامی گروپ : علامہ مغنیہ كی كوشش تھی كہ قرآنی تعليمات سے استفادہ كرتے ہوئے نوجوانوں اور معاشرے كی مشكلات كا حل تلاش كریں تاكہ نوجوانوں كو منحرف افكار سے نجات دے كر اسلام كے بارے میں ہر قسم كے شبہات كا جواب قرآن كريم كی روشنی میں دیں
عراق كی مجلس اعلائی اسلامی كے سياسی دفتر كے مسؤول معروف محقق اور مفكر ابو احسان الخاقانی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ علامہ مغنیہ كی اجتماعی مسائل پر گہری نگاہ تھی اور انہیں اپنے معاشرے كے مسائل كا صحيح ادراك تھا چونكہ مرحوم مغنیہ ايك مدت تك قاضی كے طور پر خدمات انجام ديتے رہے اس لیے لوگوں كی روز مرہ مشكلات كا نزديك سے مشاہدہ كرتے تھے ۔
793332