بحرين ؛ ہفتہ تحفظ انقلاب كا آغاز

IQNA

بحرين ؛ ہفتہ تحفظ انقلاب كا آغاز

16:08 - May 30, 2011
خبر کا کوڈ: 2130966
بين الاقوامی گروپ : ہفتہ تحفظ انقلاب ۲۸ مئی سے بحرين میں ۱۴ فروری كو تشكيل پانے والے انقلابی نوجوانوں كا اتحاد نامی يونين كی حمايت سے شروع ہو چكا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ العالم سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرين كے انقلابی جوان اتحاد نے ايك اعلامیہ صادر كيا ہے كہ جس میں تحفظ انقلاب كے عنوان سے بحرين میں مظاہروں كا سلسلہ شروع كرنے كا كہا گيا ہے ۔
اسی سلسلے میں بحرين كے بعض سرگرم سياسی وركرز نے جرمنی كے دار الحكومت میں ايك اجلاس منعقد كيا ہے كہ جس كے دوران جرمنی كی حكومت اور يورپی يونين كو خطوط بھی ارسال كیے گئے ہیں جن میں ان سے مطالبہ كيا گيا ہے كہ آل خليفہ كی حكومت پر عوامی اور قومی خواہشات كا احترام كرنے كے لیے دباؤ ڈالا جائے ۔
اس نشست كے حاضرين نے آل خليفہ حكومت كے جرائم فاش كرنے كی غرض سے سياسی اور میڈيا سرگرمياں تيز تر كرنے پر بھی زور ديا ہے ۔
800218
نظرات بینندگان
captcha