ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «la-croix» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ اجلاس لبنان كے پاٹ پادری "بشاره الراعی" اور مفتی اعظم محمد رشيد قبانی كی تجويز پر بلايا گيا ہے كہ جس كا ہدف اسلام اور عيسائيت كے درميان روابط كو فروغ دينا اور مشرق وسطیٰ میں مذہبی اختلافات كا سد باب كرنا ہے ۔
" بشاره الراعی" نے مزيد كہا : مصر اور عراق میں مسلمانوں اور عيسائيوں كے درميان اختلافات پيدا ہو چكے ہیں اور یہ امر افسوسناك ہے كہ بہت سے غربی ممالك میں عيسائيت كے نام پر اسلام مخالف نظريات كا پرچار كيا جا رہا ہے كہ جس كے باعث مذہبی كشيدگی پيدا ہوتی ہے ۔
801637