ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ حوزہ علمیہ كی رپورٹ كے مطابق عالم شيعيت كے بزرگ مرجع تقليد آيت اللہ العظمیٰ سيد علی سيستانی نے ايكنا كے اس سوال كہ آيا اہل سنت قراء كی تقليد كرتے ہوئے شيعہ قراء كے لیے "بسم اللہ" كو قرائت نہ كرنا صحيح ہے ؟ كاجواب ديتے ہوئے فرمايا : " بسم اللہ الرحمن الرحيم " ہر سورے كا جز اور اس سورے كی آيات میں سے ايك آيت ہے لذا اس كو ساقط كرنا صحيح نہیں ہے پس اگر واجب نماز میں ايسا كرے تو نماز باطل ہو جائے گی اور اگر تلاوت ہو تو در حقيقت سورہ كو ناقص قرائت كيا گيا ہے ۔
802395