وين ؛ مسجد المھدی (عج) میں خيراتی بازار لگايا جائے گا

IQNA

وين ؛ مسجد المھدی (عج) میں خيراتی بازار لگايا جائے گا

22:31 - June 11, 2011
خبر کا کوڈ: 2136328
بين الاقوامی گروپ : آسٹريا كے دار الحكومت میں اسلامك سنٹر امام علی (ع) كے زير اہتمام ۱۲ جون بروز اتور سے یہ خيراتی بازار اپنا كام شروع كر دے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے امام علی ( ع) اسلامك سينٹر وين كے تعلقات عامہ كے ترجمان سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس خيراتی بازار میں مختلف الانواع غذائی اشياء اور مٹھائياں پيش كی جائیں گی اور اس كی آمدنی سے ضرورت مندوں كی امداد كی جائے گی ۔
مسجد امام مھدی ( عج ) میں یہ خيراتی بازار ہر روز ۹ بجے صبح سے رات ۱۱ بجے تك خريداروں كے لیے كھلا رہے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ مركز اسلامی امام علی ( ع) نے جون ۲۰۰۱ء میں اپنی سرگرميوں كا باقاعدہ طور پر آغاز كيا تھا اور یہ آسٹريا میں ثقافتی سرگرميوں كے حوالے سے مشہور و معروف ہے ۔
806605
نظرات بینندگان
captcha