ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ الاھرام كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ احمد الطيب نے ۱۲ جون بروز اتوار كو قاہرہ میں علماء، مفكرين اور صحافيوں كے ساتھ منعقدہ نشست میں خطاب كرتے ہوئے كہا : ذرائع ابلاغ الازھر كے ميانہ روی اور اعتدال پسندی پر مبنی افكار پھيلانے كے لیے عملی اقدامات كریں ۔
یہ نشست مصر كے تعليم يافتہ طبقے كے ساتھ بات چيت كے سلسلے میں منعقد ہوئی كہ جس كا ہدف ملك كی ترقی روز افزوں كرنے كے لیے معاشرے كے پڑھے لكھے افراد كے افكار كی روشنی میں ايك مشتركہ پاليسی مرتب كرنا تھا ۔
807853