ٹونی بلئير مسلمانوں كی دينی تعليمات كے مطالعے میں دلچسپی لے رہے ہیں !

IQNA

برطانیہ كے اخبار كی رپورٹ :

ٹونی بلئير مسلمانوں كی دينی تعليمات كے مطالعے میں دلچسپی لے رہے ہیں !

14:13 - June 14, 2011
خبر کا کوڈ: 2138188
بين الاقوامی گروپ : برطانیہ سے نكلنے والے اخبار روزنامہ «Daily Mail» نے اپنی تازہ ترين رپورٹ میں كہا ہے كہ برطانیہ كے سابق وزير اعظم ٹونی بلئير نے مسلمانوں كی دينی تعليمات كا مطالعہ شوق سے كرنے كی خبر دی ہے !
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے برطانیہ سے نكلنے والے اخبار روزنامہ روزنامہ «Daily Mail» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مذكورہ اخبار نے ۱۲ جون بروز اتوار كی اشاعت میں ٹونی بلئير كا انٹرويو شايع كيا ہے كہ جس میں ٹونی بلئير نے انكشاف كيا ہے كہ وہ ۲۰۰۷ء میں اپنے منصب سے علیٰحدہ ہونے كے بعد سے دين كی اہميت اجاگر كر رہے ہیں اور ہر روز مسلمانوں كی مقدس كتاب قرآن كريم كا مطالعہ بھی كرتے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ ٹونی بلئير كی سالی «لارن بوث» نے ايران میں اپنے دورے كے اختتام پر حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا كے حرم كی زيارت كرنے كے بعد اسلام قبول كر ليا تھا ۔
808044
نظرات بینندگان
captcha