امام موسی صدر كے بھانجے اور آخن يونيورسٹی كے استاد سيد صادق طباطبائی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے ساتھ بات چيت كے دوران اس مطلب كے ضمن میں كہا : امام موسیٰ صدر كی ديگر آسمانی اديان كے ساتھ آنشائی اس امر كی باعث بنی كہ انہیں لبنانی عوام كے درميان بھر پور مقبوليت حاصل ہو گئی ۔
انہوں نے مزيد كہا : امام موسی صدر نے اپنے كردار كے ساتھ آسمانی اديان كے حقائق اور روحانيت كو اجاگر كيا یہی وجہ ہے كہ انہوں نے كبوشين چرچ كی دعوت قبول كرتے ہوئے عيسائيوں كے اجتماع كے ساتھ خطاب كيا ۔
807754