ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ايجنسی «AKI» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصر كے محكمہ آثار قديمہ كے شعبہ ميوزيمز كے مسئوول عطیہ رادون نے وضاحت كی ہے كہ اس ميوزيم سے كوئی اثر بھی چوری نہیں كيا گيا ہے اور نہ ہی یہاں كی نادر اشياء كسی دوسری جگہ منتقل كی گئی ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ روزنامہ الشرق نے خبر دی تھی كہ قاہرہ كے اسلامی ميوزيم سے ۴۲۰۰ نادر اشياء چرا لی گئی ہیں اور انہیں مصری صدر كے آفس مين عابدين كے محل میں منتقل كر ديا گيا ہے ۔
808562