شيخ الازھر كی عرب سربراہان مملكت پر شديد تنقيد

IQNA

شيخ الازھر كی عرب سربراہان مملكت پر شديد تنقيد

20:16 - June 16, 2011
خبر کا کوڈ: 2139194
بين الاقوامی گروپ : شيخ الازھر احمد الطيب نے سخت الفاظ میں ان عرب سربراہوں كی مذمت كی ہے كہ جو مسند اقتدار پر براجمان رہنے كے لیے عوام الناس كا قتل عام كر رہے ہیں اور ان كے فوری مستعفی ہونے كا مطالبہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شيخ الازھر احمد الطيب نے ۱۴ جون كو ليبيا كے اسلامك تبليغاتی انسٹی ٹيوٹ كے وفد كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے كہا : تمام عرب ممالك كے تخت و تاج اور حكومتیں ايك عرب شہری كے خون سے كم قيمت ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : الازھر ليبيا ، يمن اور ديگر عرب ممالك میں عوامی تحريكوں كی بھرپور حمايت كرتا ہے اور یہ دينی ادارہ ليبيا كے انقلابيوں كے شانہ بشانہ كھڑا ہے ۔
809478
نظرات بینندگان
captcha