فكر گروپ : آيت الله العظمٰی مظاهری اصول فقہ میں اس امر پر زور ديتے ہیں كہ مختصر كہیں اور لكھیں ۔ اصول بيان كرنے كا یہ شيوہ اہل بيت علیہم السلام كی روايات سے اخذ كيا گيا ہے كہ جن كا خلاصہ یہ ہے كہ "خير الكلام ما قل و دل "كلام استدلالی اور كم ہونا چاہئیے ، اور یہی وہ چيز ہے كہ جس كی طرف آج دنيا حركت كر رہی ہے ۔
حوزہ علمیہ میں سطح عالی كے مدرس حجت الاسلام و المسلمين سيد حسين تقوی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے آيت الله العظمٰی مظاهری كا علمی مقام بيان كرتے ہوئے فرمايا : مجھے افتخار ہے كہ میں نے ۲۰ سال تك معظم لہ كے علم و عمل سے استفادہ كيا ہے اور درس و تدريس كے علاوہ ان كی ملكوتی صفات سے بھی بہت زيادہ بہرہ مند ہوا ہوں كہ جس پر میں خداوند عالم كا شكر گزار ہوں ۔
810227