نونہال اور نوجوان گروپ : علمی و ثقافتی ناشران كی جانب سے منعقدہ نونہالوں اور بچوں كے چوتھے سالانہ فيسٹيول سے خطاب كرتے ہوئے اسلامك گائیڈنس اور ثقافت كے وزير سيد محمد حسينی نے قرآن كريم كے قصوں كی خصوصيات شمار كرتے ہوئے كہا : قرآن كريم میں قصہ گوئی كی خصوصيات كی نظير نہیں ملتی كہ جن كی بدولت یہ مقدس كتاب قصہ نويسوں كے لیے ايك جامع ترين مرجع كی حيثيت اختيار كر چكی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قصہ نويسی كے چوتھے فيسٹيول اور تمثال سازی كے تيسرے فيسٹيول كی تقريب كل ۲۰ جون بروز اتوار كو بعد از عصر ثقافت و اسلامك گائیڈنس كے وزير سيد محمد حسينی كی خصوصی شركت كے ساتھ منعقد ہوئی ۔
اسلامك گائیڈنس و ثقافت كے وزير سيد محمد حسينی نے اس تقريب میں نونہالوں اور نوجوانوں كی سطح پر كی جانے والی ثقافتی ، ہنری اور ادبی كاوشوں كو سراہا اور اس میں مزيد نكھار كی ضرورت پر زور ديا ۔
812386