الازھر ؛ ماہ رمضان میں تبليغ كے لیے مختلف ممالك میں مبلغين روانہ كرے گا

IQNA

الازھر ؛ ماہ رمضان میں تبليغ كے لیے مختلف ممالك میں مبلغين روانہ كرے گا

17:06 - June 23, 2011
خبر کا کوڈ: 2143087
بين الاقوامی گروپ : جامعۃ الازھر كے سربراہ احمد طيب نے رواں سال ماہ رمضان میں ۲۲ مبلغين كو دنيا كے مختلف ممالك میں بھيجنے كی منظوری دی ہے ۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ الدستور كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ الازھر كے سربراہ كی موافقت سے ماہ رمضان میں الازھر كے فارغ التحصل مبلغين شيخ «محمد عبدالسلام قبالی»، «جلال عبدالراضی هريدی» جبكہ شيخ «عبدالغنی علی وراثة» كو اٹلی ، «جمال عرفات حسن الشرقاوی» اور «رجب ابراهيم احمد حسن» كو اسپين میں روانہ كيا جائے گا ۔
اسی طرح شيخ «صبری سعدالدين علی جندی» اور شيخ «سعد جاد محمد ابوالفتوح» كو جرمنی اور «خالد محمود صادق»كو فن لينڈ بھيجنے كے لیے انتخاب كيا گيا ہے ۔
الازھر كے مبلغين ان ممالك میں اسلامی ثقافت كی تبليغ كے علاوہ ماہ رمضان كی روحانی فضيلتوں سے لوگوں كو آشنا كریں گے ۔
813605
نظرات بینندگان
captcha