ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے امارات سے نكلنے والے اخبار روزنامہ الاتحاد كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ پروفيسر عبد الحليم كے انگلش ترجمہ قرآن كريم كو پہلی مرتبہ آكسفورڈ يونيورسٹی كی جانب سے شايع كيا گيا ہے ۔
شيخ زائد اسلامی ۔ ثقافتی انسٹی ٹيوٹ كے سربراہ نضال الطنيجی نے اس بارے بتايا : قرآن كريم كے اس انگريزی ترجمے كی نشر و اشاعت اسلامی ثقافت اور دينی اقدار كے بہتر تعارف كی غرض سے كی گئی ہے اور یہ ان لوگوں كے لیے ايك بڑی خدمت محسوب ہوتی ہے كہ جو نزديك سے اسلام كے ساتھ آشنا ہونا چاہتے ہیں ۔
813286