حوزہ علمیہ میں سطوح عالی كے استاد حجت الاسلام و المسلمين سيد حسين تقوی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے آيت اللہ العظمیٰ مظاہری كی فقہ میں روش كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا : فقہ میں استاد كا زيادہ تر رجحان قدما كی روش كی طرف ہے ؛ جس كے لیے بطور مثال ہم آيت اللہ العظمیٰ مظاہری كی تازہ ترين رجالی كتب كی طرف اشارہ كر سكتے ہیں چونكہ ان كتابوں میں شہيد ثانی كے بعد رائج ہونے والی تقسيم رباعی كی پيروی نہیں كی گئی ۔
813484