پچاس ممالك نے "جائزہ دبئی " قرآنی مقابلوں میں شركت كی آمادگی ظاہر كر دی

IQNA

پچاس ممالك نے "جائزہ دبئی " قرآنی مقابلوں میں شركت كی آمادگی ظاہر كر دی

23:50 - July 03, 2011
خبر کا کوڈ: 2148352
بين الاقوامی گروپ : پچاس ملكوں كے نمائندوں اور دنيا بھر كے مختلف ممالك میں مقيم مسلمان اقليتوں نے جائزہ دبئی قرآنی مقابلوں كے پندرہویں مرحلے میں شركت كے لیے آمادگی كا اظہار كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے امارات سے نكلنے والے اخبار روزنامہ الاتحاد كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جائزہ دبئی بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے اجرائی مسئول عبد الرحيم حسين نے اس بارے بتايا : تيس جون بروز جمعرات تك ۵۰ ملكوں اور غير اسلامی ممالك میں ساكن مسلمان اقليتوں نے ماہ مبارك رمضان میں منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں شركت كے لیے اپنی آمادگی ظاہر كر دی ہے ۔
عبد الرحيم حسين نے مزيد كہا : جائزہ دبئی قرآنی مقابلوں میں پہلی پوزيشن كے لیے ڈھائی لاكھ ، دوسرے كے لیے دو لاكھ اور تيسری كے لیے ڈیڑھ لاكھ اماراتی درہم ركھے گئے ہیں ۔
818959
نظرات بینندگان
captcha