ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «fr-beytolzahra»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ نيمہ شعبان كو حضرت ولی عصر ( عج ) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے خصوصی پروگرام ۱۶ جولائی بروز ہفتہ مقامی وقت كے مطابق شام ۷ بجے شروع ہو گا ۔
اس پروگرام میں قرآن مجيد كی كچھ آيات كی تلاوت ، شيعہ علماء كی امام زمان ( عج) كے بارے تقارير ، منقبت خوانی اور نماز جماعت كے انعقاد كے ساتھ ساتھ شركا كے لیے ضيافت كا اہتمام كيا گيا ہے ۔
یہ پروگرام پيرس كی شيعہ تنظيموں ، فرانس میں ايرانی نمائندوں اور ايرانی طلبہ كی موجودگی میں منعقد ہو گا۔
825392