ملائشيا میں ۱۶ جولائی بروز ہفتہ كو قرائت كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا افتتاح ہو گا

IQNA

اعلیٰ شخصيات كی شركت كے ساتھ ؛

ملائشيا میں ۱۶ جولائی بروز ہفتہ كو قرائت كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا افتتاح ہو گا

16:39 - July 14, 2011
خبر کا کوڈ: 2154509
بين الاقوامی گروپ : ملائشيا میں ہونے والے قرائت كے تريپن ویں سالانہ قرآنی مقابلوں كا افتتاح ۱۶ جولائی بروز ہفتہ كو ملائشين بادشاہ اور ملكہ كی موجودگی میں دار الحكومت كوالالمپور میں ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے ملائشيا كی خبر رساں ايجنسی (Bernama)، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان مقابلوں كا اہتمام كرنے والے ملائشين ادارے برائے امور اسلامی (JAKIM) نے اعلان كيا ہے : ان مقابلوں میں پچاس ممالك سے تعلق ركھنے والے ۸۱ قاری شركت كریں گے ۔
اس بيان میں كہا گيا ہے : امسال مقابلوں میں شركت كرنے والوں كی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے چونكہ دو سال قبل ہونے والے مقابلوں میں بالترتيب ۷۶ اور ۴۷ قاری شريك تھے ۔
825212
نظرات بینندگان
captcha