البانیہ ؛ ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے خصوصی شمارے كی اشاعت

IQNA

البانیہ ؛ ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے خصوصی شمارے كی اشاعت

8:08 - July 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2156077
ثقافت و ہنر گروپ : البانوی مسلمانوں كے دار الافتاء نے ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے ايك خصوصی شمارہ شايع كيا ہے تاكہ عوام الناس اس با بركت مہنے میں اعلیٰ دينی اقدار كے احيا كی كوشش كریں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ بلقان كی رپورٹ كے مطابق یہ خصوصی شمارہ ماہ رمضان میں عبادت كی قدر و قيمت ، روزہ ركھنے كے فوائد ، البانیہ میں ماہ رمضان كا تاريخی پس منظر ، بہار قرآن مہينے كی بے انتہا بركتیں اور ديگر موضوعات پر مقالات پر مشتمل ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ خصوصی شمارہ اگرچہ مختصر ہے ليكن متنوع اور كثير موضوعات كی بدولت قارئين كے لیے بہت زيادہ معلوماتی اور مفيد ہونے كے ساتھ ساتھ انہیں ايك روحانی فضا كا احساس دلاتے ہوئے روزہ ركھنے كی ترغيب دلانے میں اہم كردار ادا كا حامل ہے ۔
826819
نظرات بینندگان
captcha