ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ غرب و جنوب غرب ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ؛ محمد خضر خان كی عمر دس سال ہے اور انہوں نے دو برس قبل آٹھ سال كی عمر میں مدرسہ فيض القرآن میں باقاعدہ طور پر حفظ كا آغاز اپنے استاد عتيق الرحمن كی خدمت میں كيا تھا ۔
استاد نے اس نو عمر حافظ قرآن كی قابليت كو سراہتے ہوئے كہا : سب سے پہلے میں اس كاميابی پر اس كے گھرانے كو مباركباد پيش كرتا ہوں اور اميد كرتا ہوں كہ ہندوستان كے تمام مسلمان خاندان اپنے بچوں كو قرآنی محافل میں بھيجنے كی طرف بھرپور توجہ دیں گے ۔
انہوں نے مزيد كہا : قرآن كے اساتذہ اور مربی بھی قرآنی فعاليتوں میں سرگرم بچوں كی تربيت میں خصوصی دلچسپی كا مظاہرہ كریں گے ۔
826330