ملائشيا ؛ بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے چھٹے روز آٹھ قاريوں كے درميان مقابلہ

IQNA

ملائشيا ؛ بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے چھٹے روز آٹھ قاريوں كے درميان مقابلہ

16:28 - July 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2157823
بين الاقوامی گروپ : ملائشيا كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے چھٹے روز كل ۲۱ جولائی كو پانچ مرد قاريوں اور تين خاتون قاريات كے درميان مقابلہ منعقد ہوا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Bernama» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جمعرات كی شام ملائشيا میں بين الاقوامی قاريوں كی چھٹی محفل كے دوران مختلف ممالك سے تعلق ركھنے والے آٹھ مرد و زن قاريوں نے كلام الٰہی كی چند آيات تلاوت كرنے كا شرف حاصل كيا ۔
قابل ذكر ہے كہ ملائشيا كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں پچاس ممالك سے تعلق ركھنے والے ۸۱ مرد و زن قاری شركت كر رہے ہیں اور ايك ہفتے كے دورانیے پر مشتمل ان اعصاب شكن مقابلوں كے بعد ۲۳ جولائی بروز ہفتہ كو نماياں كاركردگی دكھانے والے قرا كے ناموں كا اعلان كر ديا جائے گا ۔
829355
نظرات بینندگان
captcha