ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «العالم» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرين كے ايك سرگرم سياسی رہنما اور رائٹر كريم المحروس نے اس بارے بتايا : لوگ حق انتخاب كے حصول تك مظاہروں اور احتجاج كا سلسلہ جاری ركھیں گے ۔
انہوں نے مزيد كہا : بحرين میں بحرانی حالات ختم كرنے كا واحد حل آل خليفہ كا اقتدار سے علیٰحدہ ہو كر عوام كو آزاد انتخابات كا موقع دينا ہے ۔
المحروس نے واضح كيا : بحرينی حكومت كی جانب سے ملازمين كو نكالنے اور ان كی تنخواہوں كو روكنے يا كم كرنے جيسے اقدامات عوام بالخصوص شيعوں كو محتاج ركھنے كے سلسلے كی ايك كڑی ہے ۔
839261