ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اسلامی جمہوریہ ايران میں اسلامی جہاد كے نمائندے ابو شريف نے گزشتہ رات "مشرق وسطی كے تازہ ترين حالات اور ان كے مسئلہ فلسطين پر اثرات "كے عنوان سے انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش كے شعبہ بين الاقوامی میں اس مطلب كے ضمن میں كہا: ايران ، تركی اور عرب ممالك سے عالم اسلام كی مثلث تشكيل پاتی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : ايران كے مسلمانوں نے ۳۲ سال قبل حضرت امام خمينی (رہ) كی رہبری میں شاہ ملعون كا تختہ الٹ كر اسلامی مسائل كے دفاع كو اپنی پہلی ترجيح قرار ديا تھا ۔
841829