استكبار كے ساتھ مقابلہ اور بدعت سے دوری صرف اسلامی بيداری سے ہی حاصل ہو سكتی ہے

IQNA

قرآن كتاب بيداری سيمينار سے خرمشاد كا خطاب ؛

استكبار كے ساتھ مقابلہ اور بدعت سے دوری صرف اسلامی بيداری سے ہی حاصل ہو سكتی ہے

13:31 - August 17, 2011
خبر کا کوڈ: 2172621
بين الاقوامی گروپ : سيد جمال الدين اسد آبادی نے اسلامی تمدن كے سنہری دور كی بازگشت تين اصولوں استعمار و استكبار كے ساتھ مقابلہ ، بدعت و خرافات سے دوری اور علم كی جانب حركت میں مضمر قرار دی تھی اور یہ موارد صرف اسلامی بيداری كے سائے میں ہی حاصل ہو سكتے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ محمد باقی خرمشاد نے ۱۴ اگست كو انيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش میں قرآن، كتاب بيداری كے موضوع پر ہونے والے سيمينار میں اس مطلب كے ضمن میں كہا : جب اسلامی امہ زوال كا شكار ہوئی تو اس زوال كے بعد اس نے اچانك خود كو غرب سے اٹھنے والے ايك تمدن كے مقابلے میں ديكھا تو مسلمانوں كو احساس ہوا كہ وہ پسماندگی كا شكار ہو چكے ہیں اور یہ سوالات پيدا ہوے كہ اس پسماندگی كی كيا وجہ ہے ؟ اس مرحلے پر دو گروہ سامنے آئے ايك وہ گروہ كہ جو مغررب كی اندھا دھند تقليد كا قائل ہے جبكہ دوسرا گروہ اس امر كا قائل ہے كہ اسلامی امہ كو بيدار ہو كر عظمت رفتہ اور سنہرے دور كو واپس لا سكتی ہے ۔

843481
نظرات بینندگان
captcha